مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے دو مخالف دھڑوں میں جھڑپوں کے دورا ن کم از کم 50 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ جھڑپوں کا آغاز ہفتہ کی صبح خاک افغان اور ارغن داب اضلاع میں ہوا اور اب تک ملا رسول گروپ کے 60 جبکہ اختر منصور گروپ کے 20 جنگجو مارے جا چکے ہیں۔ ملا اختر منصور کے مخالف عسکریت پسندوں نے گزشتہ ہفتے ایک بڑے جرگے میں ملا رسول کو اپنا ’سپریم لیڈر‘ منتخب کیا تھا۔ جولائی میں افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر کی دو سال قبل موت کی خبریں سامنے آنے کے بعد گروپ میں قیادت کا بحران پیدا ہو گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق پچھلے دو دنوں سے جاری جھڑپوں میں علیحدہ ہونے والے ملا محمد رسول کے دھڑے کو داعش کے شدت پسندوں کی مدد حاصل ہے۔
افغانستان میں طالبان کے دو مخالف دھڑوں میں جھڑپوں کے دوران کم از کم 50 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
News ID 1859439
آپ کا تبصرہ